خالصتان کے حامی بھارت کا مستقبل کا نقشہ سامنے لے آئے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے جا رہا ہے، نقشے میں بھارت درجنوں چھوٹے چھوٹے ممالک میں ٹوٹا ہوا دکھایا گیا ہے

خالصتان صوبے کے حامی بھارت کا مستقبل کا نقشہ سامنے لے آئے۔نقشے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہونے جا رہا ہے۔ نقشے کے مطابق بھارت درجنوں چھوٹے چھوٹے ممالک میں ٹوٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ بہت جلد بھارت چھوٹے چھوٹے ممالک میں ٹوٹ جائے گا اور خالصتان الگ ملک بنے گا جبکہ مکمل کشمیر اور جموں کی وادی بھی پاکستان کے ساتھ شامل ہو جائے گی۔خیلا رہے کہ یہ نقشہ بھارتی پنجاب میں موجود خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ٹوٹے ہوئے بھارت کا نقشہ
ٹوٹے ہوئے بھارت کا نقشہ

س دوسری جانب جہاں پاکستان کا 72واں یوم آزادی پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے طور پہ منایا گیا وہیں اس موقعہ پر ننکانہ صاحب میں سکھوں نے بھی یومِ آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منایا۔

 طلاعات کے مطابق  ملک بھر میں سکھوں کی طرف سے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں بھی یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات ہوئیں. سکھ کمیونٹی کی طرف سے سب سے بڑی تقریب ننکانہ صاحب میں منعقد کی گئی۔ننکانہ صاحب میں ہونے والی یوم پاکستان کی اس تقریب میں سکھ کمیوٹنی کے تمام افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکھ بچوں، جوانوں اور بوڑھوں نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے بنے ہوئے لباس پہن کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا ہے. سکھ جوان پاکستان کے ملی ترانے پڑھ پڑھ کر اجتماع کے دلوں گرماتے بھی رہے..