
وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3سال کے لیے آرمی چیف مقرر کردیا ہے۔
وزیراعظم آفس نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف مزید 3سال کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
خیال رہے جنرل قمر جاوید باجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف کے عہدے پر مقرر رہیں گے۔ وہ 29 نومبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے لیکن اب ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے جنرل قمر جاوید کو مزید 3سال کےلیے آرمی چیف رکھنے کا فیصلہ ملکی اور خطے کی سلامتی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا۔



