برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر کے تنازعے کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ دو ممالک پاکستان اور بھارت کا آپسی معاملہ ہے، اس مسئلے کو ان دو ممالکوں کو ہی مل کر حل کرنا چاہیئے: برطانوی وزیراعظم

Image result for modi and boris johnson pic

برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر کے تنازعے کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے سے انک

ار کر دیا، برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ دو ممالک پاکستان اور بھارت کا آپسی معاملہ ہے، اس مسئلے کو ان دو ممالکوں کو ہی مل کر حل کرنا چاہیئے۔  اور اس کیلئے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے منگل کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس دوران برطانوی وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ برطانیہ سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو باہمی طور پر حل کرنا ہے اور برطانیہ اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ تاہم دوسری جانب تنازعہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاصے متحرک ہیں۔ امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو ہدایت کی ہے کہ کشمیر میں نافذ کرفیو فوری ختم کیا جائے۔