راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) عوامی حقوق کا تحفظ، ان کی زندگیوں کو سہل بنانا اور جمہوری ثمرات ان تک پہنچانا حکومتی فریضہ ہے ،عوام کو فراموش کرنے والے بھی فراموش کر دیئے جاتے ہیںاور کینٹ انتخابات کے نتائج اس کے واضح ثبوت ہیں،تبدیلی کو تبدیلی کا سامنا ہے ، سلیکٹڈکا جانا ٹھہر گیا آج گیا یا کل گیا ان خیالات کا اظہار ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے راولپنڈی کینٹ کے انتخابی نتائج کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکارنے عام اور غریب عوام پر زندگی تنگ کردی اور ان کا جینا محال کر دیااور ان کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے بجلی،گیس ،ایل پی جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیںیوں محسوس ہوتا ہے کے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ،عوام کو اشیائے خوردونوش، ادویات سمیت ہر شئے کی روز نئی قیمتوںکا سامنا ہے عامر صدیقی نے کہا کہ تبدیلی کے دعوے حقیقت سے بہت دور ہیں، روزگار رہے نہ کاروبار ،عوام نے تبدیلی سرکار کو سونامی میں غرق کردیا اگر تبدیلی سرکار نے عوام کو یونہی فراموش رکھا تو آمدہ بلدیاتی اور قومی الیکشن میں عبرتناک شکست کا سامنا ہوگا عامر صدیقی نے کامیاب ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب نمائندگان عوامی مشکلات کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے عوام تک جمہوری ثمرات پہنچائیں گے۔



