سی پیک کے ابتدائی مرحلے میں 80 فی صد منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں، اگلے5 سال کے دوران سی پیک کے تحت چھوٹے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

 

سی پیک کے ابتدائی مرحلے میں 80 فی صد منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں،  اگلے5 سال کے دوران سی پیک کے تحت چھوٹے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی  اسلام آباد:سی پیک کے ابتدائی مرحلے میں 80 فی صد منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں، بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور توانائی کے منصوبوں پر توجہ دی گئی، جن میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاکستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے تحت شاہراہ قراقرم پر حویلیاں سے تھاہ کوٹ تک سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔حکام کے مطابق 2019ء میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت سماجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے5 سال کے دوران سی پیک کے تحت چھوٹے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں سکولوں کی تزئین و آرائش، ہسپتالوں کے نظام میں جدت، غربت میں کمی، ماڈل ولیج کا قیام اور عوام کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔