دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان باہمی روابط میں اضا فہ ہوگا

 

دی بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ سے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے رکن ممالک کے درمیان باہمی روابط میں اضا فہ ہوگا۔یہ بات چین کے صدر شی جن پنگ کی زیر صدارت جامع اصلاحات کو فروغ دینے کے لئے مرکزی کمیشن کے نویں اجلاس کے دوران بتائی گئی۔اجلاس میں سائنسی تربیت کی قومی کمیٹی کے قیام ،علمی اثاثہ جات کے تحفظ کو مضبوط بنانے، چین کی روایتی ادویات کی تخلیقی ترقی،دیہات میں عوامی بنیادی تنصیبات کی بہتری،سائبر مجموعی انتظامی نظام کے قیام اور ایس سی او کے ساتھ تعاون سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چین کے ساحلی شہر چھیانگ داؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی اقتصادی تعاون کے مثالی زون قائم کرنے کا مقصد دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق عالمی تعاون کے لئے نیا پلیٹ فورم بنانا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کی خوشحال زندگی کے لئے مزید اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔