نوسر بازوں کے چنگل سے ارکان پارليمنٹ اور سينئر صحافی بھی نہ بچ سکے، بیرون ملک کے سستے ٹورز کے چکر ميں کئی بڑی شخصيات نوسرباز کے ہتھے چڑھ گئيں، وفاقي پوليس نے ملزم کو ملک سے فرار ہونے کي کوشش کے دوران دھرليا۔
عام شہريوں کے بجائے ارکان پارليمنٹ اور بڑی شخصيات کو بيرون ملک سير و تفريح کے چکر ميں نوسرباز نے ممبران سے لاکھوں روپے ہتھياليے ۔
اسلام آباد پوليس نے اراکان پارلیمنٹ اور سينئر صحافیوں کو ترکی برطانيہ اور ديگر ملکوں کے دوروں کاجھانسہ ديکر لوٹنے والے ضیاءاللہ خان کو گرفتار کرلیا، ملزم کیخلاف سو سے زائد افراد نے پوليس کو درخواستيں دی ہيں ۔
پوليس نے امریکہ فرار ہونے کی کوشش کے دوران نوسر باز کو لاہور سے گرفتار کرکے تھانہ سيکٹريٹ ميں مقدمہ درج کرلیا ۔
ملزم نے انکشاف کيا کہ وہ فی کس ایک لاکھ روپے کے حساب سےرقم وصول کرتا تھا
تفتیشی افسر اشتیاق شاہ کے مطابق ملزم لوگوں کو ترکی اور انگلینڈ لیکرجانے کا جھانسہ ديتا اور وہاں سرکاری مہمان کے طور پررہائش کھانا پينے کا کہا جاتا، سو سے زائد لوگوں کو جھانسہ ديا جاچکا ہے۔


