فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلع میں محرم انتظامات کی ہر لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے اس سلسلے میں متعدد سہولیات اور وسائل سے آراستہ ضلعی کنٹرول روم فعال انداز میں کام کررہا ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم میں محرم انتظامات کی مانیٹرنگ کے عمل کامعائنہ کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعودفروکہ،ایڈمن آفیسر کنڈکٹ ریاض حسین انجم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محرم الحرام کے اہم جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر اعلیٰ کوالٹی اور وسیع رینج کے 150سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کے ذریعے کنٹرول روم میں حفاظتی وانتظامی امور کی نگرانی کی جارہی ہے اور یہ ضلعی کنٹرول روم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی سطح کے کنٹرول روم سے منسلک ہے اور اعلیٰ سطح پرمحرم انتظامات کا براہ راست جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم میں ضلعی انتظامیہ،پولیس،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے،میونسپل کارپوریشن،سوئی گیس،پی ٹی سی ایل،فیسکو اور دیگر متعلقہ محکموں کاسٹاف تین شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے تاکہ کسی جگہ یوٹیلٹی سروسز کے متاثر ہونے کے بارے میں کوئی شکایت پیداہونے کی صورت میں اسکا فوری ازالہ کیاجاسکے۔انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم میں آویزاں کئے گئے نقشوں کے ذریعے عشرہ محرم میں منعقد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کی انتظامی وحفاظتی امورکی واضح نشاندہی کی گئی ہے تاکہ صورت حال کاجائزہ لیکر ان کے اختتام پذیر ہونے تک سیکورٹی کوہائی الرٹ رکھاجاسکے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں بھی کنٹرول رومزفنکشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم کونہ صرف محرم الحرام بلکہ مستقل بنیادوں پر فنکنشل ہے جو مختلف ایونٹس کی مانیٹرنگ کررہا ہے اور عاشورہ محرم تک تمام سٹاف کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
Related Posts

اسلام آباد پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے لئے خصوصی سیکور ٹی پلان تشکیل دے دیا
- Rizwan Malik
- December 31, 2017
- 0
آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہد ایت پر اسلام آباد پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے لئے خصوصی سیکور ٹی پلان تشکیل دے دیا۔ایس […]
اکدارکی طرف سے ٹرلین ڈالر اکانومی منصوبے کا اعلان
- Rizwan Malik
- March 31, 2022
- 0
اعلان غیر سیاسی ادارے پاکستان چیپٹر کے افتتاح کے دوران کیااسلام آباد :عمران خان ڈویلمپنٹ اکیڈ بیک ریسرچ اکدرا نے پاکستان معیشت کو ٹریلین ڈالر […]

سفید بال کینسر سے بچاتے ہیں ، حیرت انگیز تعلق دریافت
- Rizwan Malik
- December 22, 2025
- 0
اسٹیم سیلز بعض اوقات خود کو دوبارہ پیدا کر کے کینسر کیلئے زمین فراہم کرتے ہیں اسٹیم سیلز کے خارج ہونے سے سفید بال پیدا […]
