اومان:کہتے ہیں انتقام انسان کو اندھا اور بہرا کر دیتا ہے۔یہ اصول مردوں کی طرح خواتین پر بھی عائد ہوتا ہے۔سبق ویب کے مطابق اردن کی ایک خاتون اپنے خاوند سے ناراض ہو گئی۔اس نے بدلہ لینے اور مزہ چکھانے کیلئے خاوند کی گاڑی میں نشہ آور اشیا رکھ دیں اورپولیس کو اطلاع دی کہ فلاں شخص کی گاڑی میں نشہ آور اشیا رکھی ہوئی ہیں۔خاتون نے اپنے طور پر یہ سمجھ لیا تھا کہ خاوند سے اسے نجات بھی مل جائے گی اور وہ منظر نامے سے اوجھل بھی رہے گی۔ مگر سب کچھ ویسا نہیں ہوتا جیسا انسان سوچتا ہے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی گاڑی کا تعاقب کیا اور اسے روک کر تلاشی لی، اطلاع درست نکلی۔ گاڑی میں نشہ آور اشیا موجود تھیں ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔خاوند نے نشہ آور اشیا سے لا علمی کا اظہار کیا۔ادارہ انسداد منشیات نے حقیقت حال جاننے کیلئے رپورٹ کرنیوالی خاتون کو طلب کر لیا۔ پتہ چلا کہ رپورٹ کرنیوالی خود اس کی بیوی تھی اور دونوں میں نوک جھونک چل رہی تھی۔پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ نشہ آور اشیا کی موجودگی کی رپورٹ اسکی بیوی کی چال تھی۔اردن میں ریاستی سلامتی کے پبلک پراسیکیوٹر نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں میں نے یہ کام اپنے خاوند سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کیا تھا۔
Related Posts

ایف الیون کی کچی بستی میں کرسمس کی تقریب
- Rizwan Malik
- December 26, 2019
- 0
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک کی ممبر ایم سی آئی رفعت ناز اور چئر مین یوسی 29 لالہ خرم بختیار نے ایف الیون کچی بستی […]

اقوام متحدہ طاقتوروں کی لونڈی ہے اسرائیلی جارحیت پر خاموشی کیوں؟ امریکی پابندیوں سے نپٹ لیں گے روحانی نے اقوام متحدہ کو کھری کھری سنا ڈالیں
- Rizwan Malik
- October 2, 2019
- 0
نیویارک:ایرانی صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کے کردار پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطین،شام،لبنان اور عراق پر حملوں کے حوالے سے خاموش […]

پاکستان پربھارتی حملے اورسرحدی جھڑپوں میں 31 پاکستانی شہری شہید، 57 زخمی ہوئے،حکام
- Rizwan Malik
- July 17, 2025
- 0
اسلام آباد(شِنہوا)پاک فوج کے شعبہ ابلاغ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی کنٹرول لائن (ایل او سی) پر پاکستانی اور […]
