عثمان بزدار کونہیں بلکہ بزدار کوچلانے والے کوہٹایا جائے،ریحام خان پہلے نوازشریف کو گالیاں دی جاتی تھیں کہ بھائی کو وزیراعلیٰ لگایا ہوا ہے ، اب تووزیراعظم خود وزیراعلیٰ پنجاب بھی لگے ہوئے ہیں

عثمان بزدار کونہیں بلکہ بزدار کوچلانے والے کوہٹایا جائے،ریحام خان

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کونہیں بلکہ بزدار کوچلانے والے کوہٹایا جائے،پہلے نوازشریف کو گالیاں دی جاتی تھیں کہ بھائی کو وزیراعلیٰ لگایا ہوا ہے ، اب تووزیراعظم خود وزیراعلیٰ پنجاب بھی لگے ہوئے ہیں، ان کے گھر سے ہی احکامات جاری ہوتے ہیں،پاکستان اور پنجاب میں حکومت کااس سے اچھا حل اور کیا ہوسکتا ہے؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پہلی بار جب 6سال پہلے آئی تھی تو وہ کوئی اچھا تجربہ نہیں رہا۔آج فردوس عاشق اعوان کو سنا کہ انہوں نے کہا کہ جو پروفارم نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا وہ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں یا پھر وزیراعظم ہوں؟بزدار کی پرفارمنس پر عمران خان کو ان کو باہر کردینا چاہی

اصل مسئلہ عثمان بزدار نہیں ہے اس کو تعینات کرنے اور کروانے والا/والی ہے.
پاکپتن Dpo کیس اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بزدار کے پیچھے کون ہے ۔

میرے خیال سے عثمان بزادر کی کارکردگی کیا ہے، اس کو چھترول کیلئے رکھا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ کو تعینات کرنے والے کے پیچھے کون ہے ، اس کو دیکھنا چاہیے۔عثمان بزدار کی بے شمار خامیاں ناکامیاں ہیں، اگر میں ہوتی تو ان کی پہلی ہی کوتاہی یاغفلت جو ڈی پی او پاکپتن کے حوالے سے ہوئی تھی، رضوان گوندل کے ساتھ جو سلوک کیا گیا، عثمان بزدار کی اس ناکامی کو سارے بھول گئے۔ ڈی پی او پاکپتن کے بعد سانحہ ساہیوال ہوا ، سی ٹی ڈی نے بچوں کے سامنے والدین کو قتل کردیا۔ اس کے بعد تعزیت کا طریقہ پہلے کبھی نہیں دیکھا کہ متاثرین کو اپنے پاس بلا رہے ہیں، اتنی رعونیت، فرعونیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جبکہ بادشاہت تومیاں برادرا ن کو کہا جاتا تھا۔پھر صلاح الدین کا واقعہ ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی اور جہانگیرترین اور گورنر چوہدری سرور ، علیم خان ان سب کا دباؤ ہے۔عثمان بزدار کے پیچھے تو کوئی اور ہے۔ عثمان بزدار کو ہٹانے سے فرق نہیں پڑے گا بلکہ لگانے والے کو ہٹانا پڑے گا۔پہلے نوازشریف کو گالیاں دی جاتی تھیں کہ بھائی کو وزیراعلیٰ لگایا ہوا ہے ، اب تووزیراعظم خود وزیراعلیٰ پنجاب بھی لگے ہوئے ہیں، ان کے گھر سے احکامات جاری ہوتے ہیں۔اس سے اچھا حل کیا ہوسکتا ہے؟ کہ پنجاب پر حکومت اور پھر پاکستان پر حکومت قائم رہے۔لہذا قائد محترم کا ہی احتساب ہونا چاہیے۔