مانچسٹر:اسکول کی پسندیدہ ٹیچر سے طالب علم کی انسیت ماں کو ایک آنکھ نہ بھائی اوراس نے ٹیچر کے قتل کا منصوبہ بنالیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مانچسٹر کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا کہ بچے اور ٹیچر کی محبت اس کی فیملی میں دراڑ ڈال رہی ہے جس بنا پر جنونی ماں نے ٹیچر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔خاتون کا پانچ سالہ بیٹا اپنی اسکول ٹیچر سے روزانہ فون پر بات کرتا تھا جس پر اس کی ماں نہ صرف ٹیچر کے گھر پہنچ گئی بلکہ فون اور ای میل پر بھی ٹیچر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔خاتون کے بیٹے نے ماں سے اپنی ٹیچر کے لیے پھول خریدنے کی اجازت مانگی جو ماں کو ایک آنکھ نہ بھائی۔خاتون کے ٹیچر کو قتل کرنے کے منصوبے کا پتا اس وقت چلا جب اس نے ڈاکٹر پاس جاکر اپنے منصوبے سے آگاہ کیا کہ وہ خاتون ٹیچر کو قتل کرنا چاہتی ہے کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ وہ جن مسائل اور پریشانی کا سامنا وہ کررہی ہے اس کی وجہ یہ خاتون ٹیچر اور اس کا رویہ ہے۔انہی وجوہات کی بنا پر خاتون نے یہ منصوبہ بنایا جس سے وہ خاتون ٹیچر سے چھٹکارا پاکر اپنے بچے کو اپنے پاس رکھے۔منصوبے کا پتا چلنے پر پولیس کو آگاہ کیا گیا جس پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں خاتون نے اپنے منصوبے کا اعتراف بھی کیا۔عدالت نے قتل کا منصوبے بنانے پر خاتون کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔
Related Posts

لاہور: پولیس کو شادی سے 3 دن قبل قتل ہونے والی لڑکی کے موبائل فون کی تلاش،پولیس نے دو رشتہ داروں سمیت والد کو بھی شامل تفتیش کر لیا اہم انکشافات کی توقع
- Rizwan Malik
- November 23, 2019
- 0
لاہور کے علاقے گلبرگ میں گزشتہ روز حرا نامی لڑکی کے پُراسرار قتل کا معمہ حل نہیں ہو سکا، لڑکی کا موبائل فون غائب ہے، […]

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں دائر ریفرنس کو غیر مؤثر قرار دینے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر ان چیمبر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- Rizwan Malik
- July 11, 2020
- 0
اسلام آباد :سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں دائر ریفرنس کو غیر مؤثر قرار دینے کے […]
چینی سرمایہ کار اسپیشل اکنامک زونز میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کر کے منافع بخش نتائج حاصل کر سکتے ہیں،سردار یاسر الیاس
- Rizwan Malik
- January 22, 2021
- 0
کہ سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں چین اور پاکستان کے مابین صنعت و زراعت، صحت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون فروغ […]
