ملتان سکھر موٹروے کو یکم اکتوبر سے عام ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا

 

Image result for sukkur multan motorway pic

ا اسلام آباد۔:پشاور۔کراچی موٹروے کا ملتان۔ سکھر سیکشن یکم اکتوبر سے عام ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبہ کے تحت تعمیر کی جانے والی پشاور۔کراچی موٹروے حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچتی ہے جس کی کل لمبائی 1152 کلو میٹر ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے مطابق چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن نے اس موٹروے کے ملتان سکھر سیکشن کی تعمیر کا ٹھیکہ لیا اور یہ منصوبہ اپنی مقرر کردہ مدت سے 13 دن پہلے مکمل کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ 3 سال کے قلیل عرصے میں تقریباً 392 کلومیٹر سڑک کی تعمیر موٹروے کی تعمیر کی تاریخ کا ایک معجزہ ہے۔ یہ موٹر وے 2.8 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔ اس موٹر وے پر مختلف جگہوں پر سکولز، کمیونٹی سنٹرز، جنگلات اور مقامی صنعتوں کیلئے راہداری تعمیر کی گئی ہیں۔ یہ موٹروے یکم اکتوبر سے عام ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی۔سکھر، ملتان موٹروے مکمل ہونے کے بعد 6 گھنٹے کا سفر ساڑھے 3 گھنٹوں میں طے ہوگا