ایپل کا بڑا اعلان: آئی فون 17 اور آئی فون ایئر متعارف

دونوں ماڈلز کی قیمتیں اور فیچرز جاری، آئی فون ایئرسب سے پتلا آئی فون ہے

اسلام آباد:موبائل فون بنانے والا معروف زمانہ کمپنی ایپل نے منعقدہ سالانہ ایونٹ میں نئی آئی فون 17 سیریز اور ایک نیا ماڈل آئی فون ایئر لانچ کر دیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ گزشتہ 9 سال میں آئی فونز کی سب سے بڑی تبدیلی ہے۔
آئی فون 17: نیا ڈیزائن، بہتر کیمرہ
ایپل نے آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں کیمرہ ڈیزائن تبدیل کرتے ہوئے ایک افقی بار متعارف کرائی ہے، جسے "Camera Plateau” کا نام دیا گیا ہے۔ نیا ٹیلی فوٹو کیمرہ 48 میگا پکسل کا ہے، اور 4X آپٹیکل زوم کے ساتھ 40X ڈیجیٹل زوم کی سہولت دیتا ہے۔
قیمتیں:
آئی فون کی قیمتوں کے حوالے سے دیکھا جائے توآئی فون17 799 ڈالر
آئی فون 17 پرو: 1,099 ڈالر
آئی فون 17 پرو میکس: 1,199 ڈالر
اس میں آئی فون ایئر: جو سب سے پتلا آئی فون ہے۔ نیا آئی فون ایئر صرف 5.6 ملی میٹر موٹا ہے اور اس کا وزن آئی فون 16 کے مقابلے میں 24 گرام کم ہے۔ اس میں 6.5 انچ اسکرین، نیا A19 پرو چپ، اور ہائی ڈینسٹی بیٹری شامل ہے۔ فون میں ایک ہی کیمرہ دیا گیا ہے جو 2X زوم کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم اس میں الٹرا وائیڈ لینس شامل نہیں ہے۔ آئی فون ایئر کی قیمت 999ڈالر ہے۔
ایپل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد نئے ٹیرف کے باوجود، قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر جدت لانے کے عزم پر قائم ہے۔سی ای او ٹم کک کا کہنا تھا کہ آئی فون ایئر اب تک کا سب سے پتلا، مضبوط اور جدید فون ہے۔