
امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پاکستان سے شدت پسند انتشار پھیلا سکتے ہیں، کا بیان نہایت اہم ہے،ایسے عناصر سے نمٹنا علاقائی استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیورو ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تشدد سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا پیغام واضح اور اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان اہم ہے کہ پاکستان سے شدت پسند کشمیر میں انتشار پھیلا سکتے ہیں، یہ شدت پسند کشمیریوں اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔
معاون وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کوئی بھی مقبوضہ کشمیر جاکر کارروائیاں نہ کرے، ایسا کرنے والا پاکستان اور کشمیر دونوں کا دشمن کہلائے گا۔


