آمر استعفیٰ دو، ملک کے مختلف شہروں میں مصری صدر السیسی کے خلاف مظاہرہے

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آٹھ سال بعد صدر عبدالفتاح السیسی کے خلاف تحریر اسکوائر پر احتجاج کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے 8 بڑے شہروں میں ہزاروں افراد نے صدر عبد الفتاح سیسی کے خلاف مظاہرے کیے، مرکزی احتجاج دارالحکومت قاہرہ کے اہم مقام تحریر اسکوائر پر ہوا۔ مظاہرین نے  سیسی استعفیٰ دو  اور عوام حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے  کے نعرے لگائے گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سکندریہ میں سینکڑوں افراد نے  قیام کرو، مت ڈرو، سیسی کو نکالو  کے نعرے لگائے، مصر کے شہر سوئس میں تیسرا بڑا مظاہرہ ہوا، تحریر سکوائر پر پولیس نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کیا، آنسو گیس کے شیل برسائے، پولیس نے 4 مظاہرین اور ایک صحافی کو گرفتار کرلیا ہے۔

Embedded video

Embedded video

Embedded video

عرب میڈیا کے مطابق جلا وطن سابق فوجی کانٹریکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ویڈیو میں سیسی کی کرپشن کا انکشاف کیا ہے۔ سابق فوجی کنٹریکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ میں نے عبد الفتاح سیسی کے لئے فوجی کیمپ میں محل تعمیر کیا تھا، سیسی کے قریب ساتھیوں کے لئے پانچ بنگلے بھی بنائے۔