جرم چھپتا نہیں ،شیخوپورہ کی حدود میں دل دہلا دینے والا واقعہ

سابق خاوند نے نئی شادی کےلئے شاگرد سے مل کر بیوی کو مار ڈالا
‏نالہ ڈیک میں گڑھا اور اس سے نکلا انسانی پاؤں اندھے قتل کی واردات کو ٹریس ۔چرواہے کی پہلی کال

شیخوپورہ(کرائم رپورٹر)شیخوپورہ میں‌‏تھانہ فیروز والا کی حدود میں نالہ ڈیک میں چرواہے کی نظر ایک گڑھے پر پڑی جس سے انسانی پاؤں باہر نکلا ہوا تھا۔اس نے فوری پولیس کو کال کی جو ‏موقع پہ پہنچی کھدائی شروع کی تو یہ ایک نوجوان لڑکی کی لاش تھی کئی روز پرانی۔
پولیس کو کسی قسم کی کوئی شناختی چیز نہ ملی لیڈی کانسٹیبل کو بلایا گیا جس نے چیکنگ کی تو کپڑوں کے اندر سے ایک سم برآمد ہوئی ۔جس سے کیس حل کرنے میں پولیس کو مدد ملی ایک نمبر پر کالز کی تعداد زیادہ تھی اسی نمبر کو پولیس نے ٹریس کیا تو وہ نوید نامی شخص کا نکلا جسے تھانے بلایا گیا اور معمولی سی تفتیش میں ہی نوید سب کچھ مان گیا کہ یہ اس لڑکی کا سابقہ خاوند تھا طلاق دیکر نئی شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ فرزانہ نامی اسی لڑکی سے اسکے دو بچے تھے جنہیں عدالت کے حکم پر ماہانہ خرچہ دینا پڑتا تھا اسی سے چھٹکارہ کے لیے درزی نوید نے اپنے شاگرد رئیس کے ساتھ ملکر پلان بنایا اور یوں انہوں نے ویران جگہ پر فرزانہ کو بلایا گلہ دبایا فائر مارے اور پھر گڑھا کھود کر دفنا دیا۔ بعد میں‌نعش بہتی ہوئی نالہ ڈیک میں‌چلی گئی اور چروائے کی نظر انسانی پائو‌ں پر پڑھ گئی اور قاتل پکڑے گئے.‏ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں جرم کبھی نہیں چھپتا۔