عبایا کی پابندی ختم اب خواتین بھی سعودی عرب کی سیاحت کر سکیں گی

Topstory

جدہ:سعودی عرب نے تیل پر انحصار کم کرنے اور معاشی استحکام کیلئے اپنے دروازے بین الاقوامی سیاحوں پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی حکومت نےجمعے کو 49ممالک کیلئے آسان ویزا شرائط کا اعلان کر دیا . سعودی وزیرسیاحت احمدالخطیب نے اسے اپنے ملک کیلئے ایک ’تاریخی لمحہ‘ قرار دیا ہے۔

خواتین اکیلےبھی سعودی عرب کی سیاحت کرسکیں گی‘ہماری تاریخی ورثہ دنیا کوحیران کردیگا۔ 49

ممالک کیلئے سیاحتی ویزا آسان‘عبایا کی پابندی ختم کردی گئی ہے،سعودی عرب میں زیادہ تر ویزاحج وعمرہ‘مذہبی مقامات کی زیارت‘تجارت وغیرہ کیلئے جاری کیا جاتا تھا‘ اب سیاحت کےشعبےمیں بھی معاشی استحکام یقینی بنانا چاہتا ہے