وزیراعظم عمران خان کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے پر وطن روانہ ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نیویارک سے وطن روانہ ہوئے تھے کہ ٹورنٹو کے قریب طیارے کو معمولی نوعیت کی تکنیکی خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے طیارہ واپس نیو یارک بھیجا گیا۔



