کشمیری آج کر بلا جیسے حالات کا سامناکر رہے ہیں،عامر صدیقی

Image result for occupied kashmir pic
راولپنڈی: مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اگر جسم کے ایک حصے کی تکلیف پر پورا جسم تڑپ کہ رہ جاتا ہے بالکل اسی طرح ایک مسلمان کی تکلیف پر دوسرے مسلمان بھی محسوس کرتے ہیں بھارتی ظالمو نے مقبوضہ کشمیر پر مظالم کی انتہا کر دی جو ناقابل برداشت ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا دنیا بھرمیں جانوروں تک کے حقوق کے علمبرداروں کی مقبوضہ کشمیر میں جاری تقریبا 56 دن سے کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگینی خلاف ورزیوں پر خاموشی افسوسناک ہے۔کشمیر میں بچے اغوا اور لاپتہ، خواتین کی عصمت دری، بزرگوں پہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں عوام کو قیدی بنا رکھا گیا ہے عوام کو خوراک، ادوایات دودھ سمیت اشیائے خوردونوش کی قلت کا سامنا ہے تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ کشمیری آج کر بلا جیسے حالات کا سامناکر رہے ہیں اگر یہ ظلم و بربریت کا بازار جاری رہا تو کہیں بہت دیرنہ ہو جائے اقوام عالم کو بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کر سکیں۔