شکارپور: پولیس کے اندر موجود کالی بھیڑوں کی مخبری کی وجہ سے شکارپور میں ڈاکوں کے خلاف پولیس آپریشن ناکام ہو گیا۔شکارپور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف پولیس آپریشن کی ناکامی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس اہلکار ہی ڈاکوں کے لیے مخبری کر رہے تھے۔شکار پور میں آپریشن کے دوران ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ایس ایس پی شکارپور کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 50 پولیس اہلکار ڈاکوں کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے۔ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کو حساس معلومات فراہم کرنے والے 50 پولیس اہلکار ضلع بدر کر دیئے گے ہیں۔ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ ضلع بدر ہونے والوں میں 9 سب انسپکٹر، 6 اے ایس آئی، 6 ہیڈ کانسٹیبل اور 24 کانسٹیبل شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بدر پولیس اہلکاروں پر شکارپور میں تعیناتی کے لیے تین سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی کا کہنا ہے کہ ضلع بدر پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے اور منشیات فروشوں سے بھتہ بھی لیتے تھے۔ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ اہلکار ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔
Related Posts

ایران اور عراق میں زلزلہ ،نے تباہی مچادی ، عمارتیں ملبےکا ڈھیر بن گئیں ،400 افراد ہلاک
- Rizwan Malik
- November 13, 2017
- 0
ایران اور عراق کے سرحدی علاقے میں7 اعشاریہ 3شدت کے زلزلےنے تباہی مچادی ، کئی عمارتیں ملبےکا ڈھیر بن گئیں ، ایران میں 328 اور […]

امریکہ میں یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت ‘ محدود’ کردی جائے گی
- Rizwan Malik
- April 18, 2018
- 0
مریکی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ میں یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت ‘ محدود’ […]

فیض آباد دھرنا مزید 24گھنٹے جاری رہتا تو فسادات پھوٹ پڑتے, احسن اقبال
- Rizwan Malik
- November 28, 2017
- 0
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا مزید 24گھنٹے جاری رہتا تو فسادات پھوٹ پڑتے ۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام […]
