کینٹکی:امریکا کی ایک خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک راہ چلتے شخص کو خاتون رپورٹر کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں امریکا کے مقامی نیوز چینل ویو کی خاتون رپورٹر سارہ رویسٹ کوریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل میں ایک میوزک فیسٹیول کی براہ راست رپورٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک راہ چلتا شخص خاتون رپورٹر کو دیکھ کر پہلے تو عجب انداز میں اسے دیکھتا ہے اور بعد ازاں وہ کیمرا سے اوجھل ہونے کے بعد واپس خاتون رپورٹر کے پاس آکر انہیں گال پر بوسہ دیتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ براہ راست نشریات کے دوران خاتون رپورٹر اس عمل کو نامناسب قرار نہیں دیتیں اور ان کی ہنسی نکل جاتی ہے۔راہ چلتے شخص کی جانب سے بوسہ دیے جانے کی کوشش سے قبل ہی خاتون رپورٹر کے آگے سے ایک اور شخص بھی گزرتا ہے اور اس دوران بھی خاتون رپورٹر ہنس پڑتی ہیں اور وہ انتہائی مزے سے رپورٹنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔راہ چلتے شخص کی جانب سے بوسہ دیے جانے کے بعد نیوز اسٹوڈیو میں موجود مرد اینکر خاتون رپورٹر سے پوچھتے ہیں کہ وہ راہ چلتے شخص کی جانب سے بوسہ لیے جانے پر خود کو غیر محفوظ تو محسوس نہیں کر رہیں؟ اور ساتھ ہی وہ انہیں بتاتے ہیں کہ اگر ایسا ہے تو وہ مدد کے لیے پولیس کو طلب کر سکتے ہیں۔اسٹوڈیو اینکر کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر خاتون رپورٹر ایک بار پھر ہنس پڑتی ہیں اور بولتی ہیں انہیں مدد کی ضرورت ہے، جس پر مرد اینکر قریب میں ہی کھڑے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ خاتون رپورٹر کی مدد کی جائے۔
Related Posts

رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ کی آخری تین دن
- Rizwan Malik
- May 26, 2020
- 0
وفات سے 3 روز قبل جبکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا کے گھر تشریف فرما تھے، […]

پی پی ڈی اے اور آل پاکستان فلنگ اسٹیشنز اونرز کاپیٹرولیم مصنوعات کی خریداری معطل کرنے کا اعلان
- Rizwan Malik
- April 9, 2026
- 0
صنعت تباہی کے دہانے پر ہےمنافع بخش مارجن معاشی طور پر ناقابلِ عمل ہو چکا ،کمیشن میں فوری اضافہ کیا جائے کمیشن کو فیصدی بنیاد […]

پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر بین المذاہب رواداری ،فرقہ ورانہ ہم آہنگی کا نشان بن گیا
- Rizwan Malik
- September 12, 2025
- 0
طاہر القادری کی کتاب تقریب رونمائی میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء ،محققین اور مشائخ عظام ایک ہی سٹیج پر جمع آج پاک […]
