آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

فاطمہ ثنا آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں15 رکنی سکواڈ کی کپتانی کریں گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈلبن میں‌پاکستان اور آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں‌کے درمیان کھیلی جانے والی سیریزکے لئے پاکستانی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے. فاطمہ ثنا آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں15 رکنی سکواڈ کی کپتانی کریں گی۔ایمان فاطمہ بھی قومی ویمنز سکواڈ میں شامل ہیںِ .ایمان فاطمہ نے 2023 ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی. وومنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا۔
15 رکنی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی۔آئرلینڈ کے خلاف سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔
سکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ ،گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)،نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم ،
صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین ،طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر 15 رکنی سکواڈ میں شامل ہیںِ