سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی بلکہ معاشی شراکت داری کا مظہر ہے،صادق سنجرانی

Related image
اسلام آباد:ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین خطے کی ترقی کے مشترکہ خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہیں۔ سی پیک نہ صرف دونوں ملکوں کی دوستی بلکہ معاشی شراکت داری کا مظہر ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار ادارہ برائے پارلیمانی خدمات میں چین کے 70ویں قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چین کے قومی دن کے موقع پر ”چین کا شاندار سفر” کے موضوع پر تصویری نمائش قابل ستائش ہے۔یہ 70سال کا سفر چینی قوم کے جذبے، یقین اور چین کی شاندار لیڈر شپ کی ویژن کا عکاس ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چین کے سفیر یائو جنگ، چین کے صدار اور عوام کے ساتھ ساتھ دوست ملک کی پارلیمنٹ کو اپنی، پارلیمان اور قوم کی جانب سے ان شاندار تقریبات کے موقع پر مبارکبادیتا ہوں۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران چین کی شاندار ترقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔چینی قیادت کامیاب پالیسوں، اصلاحات اور سخت محنت پر تعریف کی مستحق ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ ون بلیٹ ون روڈ منصوبے کے ذریعے چین کے صدر نے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا جو پیغام دنیا کو دیا ہے اْس کی بھر پور تحسین کی جانی چاہئے۔ پاکستان اور چین خطے کی ترقی کے مشترکہ خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف دونوں ملکوں کی دوستی بلکہ معاشی شراکت داری کا مظہر ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چین کی شاندار ترقی اور محنت کا سفر دنیا بھر کے ممالک کیلئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اسکی تقلید کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار تصویری نمائش کا انعقاد چین کی تاریخی کامیابی کی بہترین عکاسی کر رہاہے۔