کسی نے ایل او سی کراس کی تو وہ بھارتی بیانیے کی سپورٹ ہوگی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی نے ایل او سی کراس کی تو وہ بھارتی بیانیے کی سپورٹ ہوگی، آزاد کشمیر کے لوگ مقبوضہ وادی کو دیکھ کر تکلیف میں ہیں، ان کے درد کو سمجھتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج نے غیر انسانی عمل کرتے ہوئے 2 ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے، ایل او سی کراس کرنا بھارتی بیانیے کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہو گا، ایل اوسی کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھانے کا بہانہ فراہم کرے گی۔