
اسلام آباد ؛ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے اور رہبر کمیٹی کااجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے مطابق ان کا پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید نیئر حسین بخاری سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید نیر حسین بخاری نے ان سے ہونے والی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے اور رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا جانا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق جے یوآئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے قومی احتساب بیورو کے باہر ذرائع ابلاغ سے مختصر بات چیت میں اس بات کا عندیہ دیا کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو سے تین روز تک طلب کیا جائے گا۔




