
جیسے ہی انہوں نے یہ تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر مداحوں کی ایک کثیر تعداد نے ان پر تنقید کے نشتر برسانا شروع کردیئے۔
عثمان ملک نامی ایک صارف نے لکھا کہ ‘محبت ہو ہی گئی ہے یا شادی ہوگئی ہے تو تھوڑی حد میں رہیں یہ کوئی طریقہ نہیں ہے تصاویر بنانے کا’۔
دانی نامی ایک صارف نے لکھا کہ ‘مطلب کچھ بھی؟ اپنے منہ میاں مٹھو’۔
آج کل یہ جوڑی چھٹیاں منانے کے لئے میامی گئی ہوئی ہے اور یہ دونوں اپنے مداحوں سے وہاں لی جانے والی تصاویر بھی شیئر کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اقرا اور یاسر آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے ریڈار پر آتے رہتے ہیں۔



