اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے کیرئیر میں سات سو گولز اسکور کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا، رونالڈو یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے۔پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے رونالڈو نے اپنا سات سواں گول یوکرائن کیخلاف اسکور کیا۔ تاہم وہ اپنے اس میچ کو یادگار نہ بناسکے، ان کی ٹیم کو میچ میں دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست ذیل میں ملاحظہ کریں۔