پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا،گھر میں جشن کا سماں ، دسمبر میں شادی کی خوشخبری بھی مل گئی

Image result for pakistani resular Inem but gold meddle

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا

ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ کے گھر جشن، مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ انعام کی والدہ نے قومی ہیرو کی شادی کی خوشخبری سنا دی۔ والدہ کا کہنا ہے کی دسمبر میں انعام کے سر پر سہرا سجے گا۔

دوحہ میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے  90 کلو گرام کیٹیگری میں جارجیا کے پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

فائنل میں انعام بٹ نے ریسلر داتو مارسا گیشولی کو 2-5  سے شکست دی۔

ایک موقع پر جارجیئن ریسلر 0-2 سے برتری پر تھے لیکن انعام بٹ نے آخری پندرہ سیکنڈز میں بازی پلٹ دی اور تین مرتبہ اپنے حریف کو دھول چٹاتے ہوئے 2-5 سے فتح یاب ہوئے۔

جیت کے بعد پاکستانی ہیرو نے قومی پرچم لہراتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور سجدہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ پر انعام بٹ کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا ہے۔ پاکستان زندہ باد!

انہوں نے اپنے جیت کے لمحات کی ویڈیوز بھی شئیر کیں۔

Embedded video

ریسلر انعام بٹ کے گھر جشن کا سماء ہے۔ والدین، رشتےدار، عزیزواقارب سب خوشی سے نہال ہیں۔ والدہ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر میں انعام کی شادی ہو گی اور وہ دولہے کا سہرا اپنے سر سجائیں گے۔