
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مشاورت کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔اپنے خط میں انہوںنے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے باہم مشاورت کا کہا گیا ہے۔خط میں تجویز کیا گیا ہے کہ ممبران کی تعیناتی کے لیے اسپیکر اور چیرمین سینٹ کی ملاقات ہونی چاہیے۔ خط میں تجویز دی گئی ہے کہ یہ ملاقات 21 اکتوبر بروز پیر کو دن گیارہ بجے کمیٹی روم نمبر تین میں منعقد ہوسکتی ہے ، یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں لکھا گیا ہے ۔
الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مشاورت کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا




