
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزارت سمندر پار پاکستانیز کی کوششوں کی بدولت گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال قریبا ڈیڑھ لاکھ افراد نے بیرون ملک ملازمت حاصل کی ۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال 2019 میں چار لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔وزارت نے ستمبر 2018 سے لے کر ’„Ÿ‚Ž2019 ء تک پانچ لاکھ 68 ہزار 464 افراد کی بیرون ملک کے لئے رجسٹریشن کی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے یہ تعداد صرف 4 لاکھ 24 ہزار867 افراد تک محدود تھی۔خلیجی ممالک سے معاہدوں اور حکومتی اقدامات سے اس تعداد میں اضافہ ہواہے۔ مستقبل میں متحدہ عرب امارات اور کویت میں روزگار کے سلسلے میں مزید افراد کو بھیجا جائے گا۔بیرون ملک سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔صرف ستمبر کے مہینے میں پاکستانیوں نے ایک ارب چوہتر کروڑ ڈالر سے زائد رقم پاکستان بھیجی۔
تاہم اس میں یہ واضح نہیں ہے کہ ملک میں بیروز گاری کے باعث بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے والے افراد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے یا وزارت کی کوششوں سے دیگر ممالک نے زائد پاکستانیوں کو اپنے ہاں ملازمت دی ہے۔




