چیچہ وطنی…رپورٹ.رضوان احمد
بورےوالا میں تمام شہروں اور دور دراز علاقوں سے آنے والی بڑی گاڑیوں اور گنے کے ٹرالر سڑک پر اوور لوڈ کر کے چڑھ جاتے ہیں اور رات کو سڑک پر کھڑے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے اور گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے جبکہ ٹرالرز سڑک پر کھڑے ہونے کی وجہ سے ایک روز قبل احمد پور شرقیہ کے رہاشی لڈن روڈ 6واں میل نزد دربار شبیر شاہ کے قریب گنے کے ٹرالر اور کار کے مابین حادثہ پیش آیا تھا جس میں چار سگے بھائیوں میں سے دو بھائی اپنی جان دے چکے ہیں جبکہ دو بھائی سمیت ایک کزن شدید زخمی ہوا تھا۔ اگر اس کا کوئی فوری حل نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت ایسا حادثہ دوبارہ پیش آ سکتا ہے۔اس سنگین صورت حال کے باوجود ارباب اختیار خاموش ہیں۔۔ بڑی اور ہیوی لوڈز والی گاڑیوں کا مخصوص راستہ بنانے کی اشد ضرورت ہے۔۔



