چینی زبان سیکھنے کیلئے ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

ویب سائٹ پر مواد دستیاب ، طلباء سائٹ پر ہی منڈیرین ٹیسٹ دے سکتے ہیں، وزار ت تعلیم

Image result for china language"

بیجنگ: چینی وزارت تعلیم نے چینی زبان کے فروغ کیلئے ایک ویب سائٹ لانچ کر دی ہے ،ویب سائٹ استعمال کرنے والے طلباء ویب سائٹ پر ہی منڈیرین ٹیسٹ دے سکتے ہیں اس ویب سائٹ پر زیادہ تر کورسز اور مواد بلا قیمت ہے ، ویب سائٹ سے کاروباری طور پر چینی زبان سیکھنے کیلئے عمر اورمقام کے حوالے سے موادحاصل کیا جا سکتاہے وزارت تعلیم نے دنیا بھر میں چینی زبان سیکھنے کے خواہشمند طلبا ء کیلئے اس ویب سائٹ پر 2016 کے آخر میں کام شروع کیاتھا جو اب لانچ کر دی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔