وزيراعظم جلداستعفیٰ دينےوالےہيں، بلاول کی پیشگوئی حکومت ڈیل چاہتی ہے مگر اپوزیشن تیار نہیں، سعید غنی

Image result for bilawal pic"

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پيشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزيراعظم عمران خان جلد استعفیٰ دينے والے ہيں،حکومت سے ملک، سياست اور معيشت نہيں چل رہی ۔

راولپنڈي ميں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری کو طبی سہولتيں نہ دينے کا شکوہ کيا، آصف زرداری کوطبی سہوليات فراہم نہيں کی جارہيں،ہمارے جمہوری اورآئينی حقوق چھينے جا رہے ہيں،سابق صدر آصف زرداری کا علاج ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہیے، طبی سہولیات لینا آصف زرداری کا بنیادی حق ہے تاہم عدالتی حکم کے باوجودانہیں طبی سہولیات مہیا نہیں کی جارہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اختلافات کے باوجود مل کر کام کرنا چاہیے، امید ہے کہ دھرنے سے متعلق اے پی سی کے معاہدے پر سب قائم رہیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت سے ملک، معیشت اور سیاست نہیں چل رہی ہے عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔

يہ بھی کہا آزادی مارچ سے متعلق انتظاميہ سے کيے گئے معاہدے پر قائم ہيں، آزادی مارچ میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے جھنڈے نظر آرہے ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے۔

Image result for bilawal saeed ghani pic"

قبل ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہناتھا کہ  تحریک انصاف کی پوری کوشش ہے کہ اپوزیشن ڈیل پر آمادہ ہوجائے مگر اپوزیشن نے حکومت کو کسی قسم کی ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اِس وقت عام آدمی کا بُراحال ہوچکا ہے۔ حکومے نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لاکھوں کو بیروزگار کر دیا۔ پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے لاکھوں افراد کے گھر توڑ دیے۔ موجودہ حالات میں حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔