سسٹم آہستہ آہستہ وزیراعظم عمران خان کی سپورٹ چھوڑ رہا ہےکہیں دیر نہ ہوجائے ڈاکٹر شاہد مسعود

Image result for dr shahid masood pic"

اسلام آباد : معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ سسٹم آہستہ آہستہ وزیراعظم عمران خان کی سپورٹ چھوڑ رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کو اس کی وجوہات پر نظر رکھنی چائیے۔۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو پہلے بھی اس چیز سے آگاہ کیا تھا کہ سسٹم آپ کا ساتھ چھوڑ رہا ہے۔یا تو آپ تک اطلاعات غلط دی جا رہی ہیں یا آپ تک باتیں غلط پہنچ رہی ہیں۔شاہد مسعود نے مزید کہا کہ لوٹی ہوئی دولت لانا عمران خان کی وفاقی کابینہ کی پہلی ترجیح ہونی چاہئیے۔سیاسی قائدین کی صحت کے حوالے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کی حالت پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے زیادہ سنگین ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے خدشہ ظاہر کیا کہ خدانخواستہ اگر پنجاب میں ناگوار واقعہ ہو گیا تو محسوس ہو رہا ہے کہ پنجاب حکومت اس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ملک کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومتی جماعت کو سب سے زیادہ ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت سنبھالنے کا ایک چیلنج پورا کرنا تھا جس میں موجودہ حکومت کسی حد تک کامیاب تو ہو گئی لیکن ملک کے حالات اور مہنگائی کی صورتحال بد ترین صورتحال اختیار کر گئی ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر عوام نے بھی موجودہ حکومتی جماعت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔اسی بات کو لے کر سیاسی تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کر سکے گی۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے حکومت کے کم از کم متزلزل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت مولانا کے آزادی مارچ سے ایک مرتبہ تو ضرور ہلے گی اور عوام بھی اس آزادی مارچ میں مولانا کا ساتھ دیں گے کیونکہ اس ساری صورتحال میں مہنگائی سے تنگ عوام بھی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومتی صفوں میں بھی پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔