نئی دہلی:بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں بیوی شوہر کی جانب سے انڈے نہ کھلانے پر آشنا کے ساتھ رفو چکر ہوگئی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پور میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے انڈے کھانے کی ضد کی لیکن شوہر نے اسے انڈے کھلانے سے انکار کیا جس پر بیوی شوہر کو چھوڑ کر بھاگ نکلی۔پولیس کے مطابق 4 ماہ قبل آشنا کے ساتھ بھاگنے والی خاتون جب واپس آئی تو اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے انڈے کھانے سے منع کیا جس پر وہ بہت مایوس ہوئی۔خاتون نے بتایا کہ شوہر کے انڈے کھانے سے منع کرنے پر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر گئی۔خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ ایک مزدور ہے اور روزانہ اپنی فیملی کے لیے انڈے نہیں خرید سکتا۔شوہر نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی انڈوں کی شوقین ہے اور اس کے دوست نے اس کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور اسے روزانہ انڈے لاکر دینا شروع کردیے جس کے باعث وہ اس کے ساتھ بھاگ نکلی۔
Related Posts

معروف ریسلر ہوک ہوگن انتقال کر گئے
- Rizwan Malik
- July 24, 2025
- 0
دنیا ریسلنگ کے بے تاج بادشاہ کو گھر کے اندر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا عمر 71 سال اصل نام اصل […]

آپ اعصابی بیماری کا شکار ہیں یا نہیں تشخیص خود کریں
- Rizwan Malik
- November 30, 2024
- 0
ایک ٹانگ پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ پانا اعصابی بیماری کا آغاز جو زائد العمر افراد محض 30 سیکنڈز تک بھی ایک ٹانگ پر […]
تاریخ برما * ، مسلمان اور میانمار
- Rizwan Malik
- November 7, 2022
- 0
بدھ مت کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ مسلمان برما میں باہر سے آئے ہیں اور انہیں برما سے بالکل اسی طرح ختم کردیں گے […]
