برطانیہ میں عام انتخابات کی مہم سرکاری طورپر شروع ہوگئی 46ملین شہری اپنا ووٹ ڈالیں گے انتخابی نتائج یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے معاہدے کا تعین کریں گے،جو جنوری 2020تک موخر ہے ،یہ 5برسوں کے دوران تیسرے عام انتخابات ہیں

Image result for u k election"

لندن: برطانیہ کے عام انتخابات کی مہم وزیراعظم بورس جانسن کی ملکہ الزبتھ سے پارلیمنٹ توڑنے کی رسمی اجازت لینے کے بعد گزشتہ روز سرکاری طور پر شروع ہوگئی ہے۔نصف شب کو ہائوسز آف پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیے گئے ،اور اب 12دسمبر کے الیکشن تک دوبارہ نہیں کھولے جائیں گے۔انتخابات میں 46ملین شہری اپنا ووٹ ڈالیں گے، یہ برطانیہ کے پانچ برسوں کے دوران 2015اور 2017 کے بعد تیسرے عام انتخابات ہونگے۔جانسن اقلیتی حکومت کے رہنما ہیں اور یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کا مستقبل حالیہ انتخابات میں ووٹرز کیلئے بڑا معاملہ ہوگا۔جس کے باعث ملک تقسیم ہوچکا ہے، الیکشن کے نتائج اب اس بات کا تعین کریںگے، کہ جانسن کے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدے کا کیا ہوگا۔جسے 31جنوری2020تک موخر کیا گیا ہے۔