
اسلام آباد: ؤچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور چینی وفد کے درمیان ؤ ٹئیر فور ڈیٹا سینٹرز کے قیام حوالے سے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بگ ڈیٹا اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبے میں پاکستان چین کے تجربات سے مستفید ہوسکتا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے ڈیٹا سینٹر کے لئے بہترین جگہ کا انتخاب کررہا ہے اور ڈیٹا سینٹر کے قیام کیلئے سی ڈی اے جلد فزیبلٹی اسٹڈی کا آغاز کرے گا. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بگ ڈیٹا سینٹرز کے حوالے سے حب بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے سی ڈی اے اور چین کے باہمی اشتراک کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے چینی وفد پاکستان ٔ ڈیٹا سینٹرز کے قیام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے
ڈیٹا سینٹرکے قیام کے لئے چینی وفد کی چئیرمین سی ڈی اے سے ملاقات



