جنوبی وزیرستان: ڈاکو لاکھوں مالیت کے چلغوزے لے کر فرار

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ڈکیتی کی انوکھی وردات ڈاکوں نے کروڑوں روپے مالیت کے 23 بوری چلغوزے لوٹ لئے

گودام کے مالک و تاجروں نے موقف اپنایا کہ مسلح نقاب پوش افراد رات 11 بجے گودام کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور وہاں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔

تاجروں کے مطابق مسلح افراد ایک ڈبل کیبن میں آئے تھے اور وہ گودام سے چلغوزے کی 23 بوریاں لے کر فرار ہوگئے۔

مذکورہ تاجروں نے دعویٰ کیا کہ لوٹے گئے چلغوزے کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اس واقعے کے بعد تاجروں نے پولیس سے رابطہ کرکے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی، ساتھ ہی انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ڈاکووں کو گرفتار نہ کیا گیا تو وانا بائی پاس روڈ کو بند کردیا جائے گا۔