اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے دو دن کے لئے تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر دی ہیں وہ یہ دو دن بنی گالہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہفتہ اور اتوار کیلئے سرکاری و پارٹی مصروفیات کا شیڈول ختم کر دیا گیا، وزیراعظم دو روز تک بنی گالہ میں کوئی ملاقات یا کسی اجلاس کی صدارت نہیں کریںگے، عام طور پر عمران خان کی بنی گالہ میں ملاقاتیں اور پارٹی اجلاس منعقد کیے جاتے تھے۔


