جے یو آئی ف کے دھرنوں سے شہری عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔فواد چودھری

Image result for fawad chaudhry"

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے تازہ ٹویٹ میں جے یو آئی دھرنوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی ف کے دھرنوں کی پذیرائی انتہائی خوش آیند ہے، سڑک سڑک گالیاں کھا کر لطف لیتے جے یو آئی رہنما مطمئن نظر آ رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کے پلان بی کے تحت ملک بھر کی بڑی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں، جس سے شہری ایک نئے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں، لیکن دوسری طرف جے یو آئی کے رہنما مطمئن ہیں کہ کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جس سے عوام میں ان کی پذیرائی ہو رہی ہے۔فواد چوہدری نے دھرنے والوں کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا ہے ۔پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردِ عمل روشن مستقبل کی امید ہے۔واضح رہے کہ جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام باخبر سویرا میں بات چیت کرتے ہوئے منطق پیش کی، کہا کہ دھرنے سے عام شہریوں کو تکلیف نہیں ہو رہی ہم شاہراہیں دن میں بند کرتے ہیں رات کو کھول دیتے ہیں۔