نیب راولپنڈی کا مفتی احسان مضاربہ سکینڈل کے متاثرین میں کروڑوں روپے کی رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ

Image result for mufti ahsan Mudarba"

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مفتی احسان مضاربہ سکینڈل کے متاثرین  کو خوشخبری دیتے ہوئے کروڑوں روپے کی رقم ان میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع  کے مطابق عدالت نے ملزمان کو اربوں کا جرمانہ اور سزا کا حکم سنا رکھا ہے۔ کیس میں پکڑی جانے والی 13 لگژی گاڑیاں بھی فروخت کی جائیںگی۔ضبط کی  جانے والی کوٹھیاں اراضی اور دیگر قیمتی جائیدادیں بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاڑیوں کی فروخت سے ملنے والی رقم بھی متاثرین میں تقسیم ہو گی۔