مہنگی پٹرولیم مصنوعات جماعت اسلامی ملک جام کرے گی

پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی لیوی ہر گھر پر دہشتگردی اور ڈکیتی ہے
لیوی کی صورت میں عوام سے 8 ہزار ارب روپے کا بھتہ لیا جا چکا ہے
آج 7 اگست بروز جمعہ شام 4 بجے 507 مقامات پر سڑکیں بند کریں‌گے، نعیم الرحمان
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو آمد نی بڑھانے کا آسان طریقہ سمجھ رکھا ہے،نذیر جنجوعہ

لاہور÷اسلام آباد(خصوصی رپورٹر = نیوز رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی ہوشربا قیمتوں‌کے خلاف جماعت اسلامی آج 7 اگست کو پورے ملک میں‌شدید احتجاج کرے گی. امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ 7 اگست بروز جمعہ شام 4 بجے پورا ملک جام کر دیں گے۔ایک بیان میں نےواضح کیا ہے کہ آج 7 اگست کو پورے ملک میں 507 مقامات پر سڑکوں کو بند کریں گے، کراچی میں شارع فیصل بھی بند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ہر گھر پر ہی دہشتگردی اور ڈکیتی ہے، ہمارے حکمرانوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، لیوی کا اثر اشیائے ضروریہ پر پڑتا ہے، حکمران اپنی عیاشیاں ختم نہیں کرتے اور عوام پر بوجھ ڈالتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ہمیں روکنے کی کوشش مت کریں ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کی تشکیل اور نظام کی تبدیلی کی بات کی جا رہی ہے، اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو عوام کا احساس نہیں ہو سکتا، لیوی کی صورت میں 8 ہزار ارب روپے کا بھتہ لیا جا چکا ہے۔
ادھر اسلام آباد میں‌ جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے اُمراء اضلاع کا جائزہ اجلاس امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی زیر صدارت راولپنڈی میں منعقد ہو جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ بھی شر یک ہو ئے، اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے اُمراء نے شر کت کی اور سات اگست کو پیٹرولیم مصنوعات پر ظالمانہ ٹیکس اور لیوی کے خلاف ہو نے والے احتجاج اور سڑکیں جام کر نے کے حوالے سے پلاننگ اور جائزہ لیا گیا، اس موقع پر نذیر احمد جنجوعہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا پٹرولیم لیوی، حکومت کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور بے تحاشا ٹیکسوں کے خلاف 7 اگست کو ملک گیر احتجاج اور سڑکیں جام کی جا ئیں گی، جس میں وکلا، اساتذہ، ڈاکٹرز، طلبہ اور مزدور سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سڑکوں پر نکلیں گے، احتجاج کے دوران صرف ایمبولینسز کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی، انھوں نے کہا ملک میں 40 فیصد سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور پونے تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو آمد نی بڑھانے کا آسان طریقہ سمجھ رکھا ہے،آئے روز عوام پر بجلی، گیس کے بلوں اور پٹرول کے ذریعے عوام پر بم گرائے جا رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ملک بھر نوجوان، بزرگ، خواتین اور بچے سات اگست کے احتجاج میں شر یک ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا سات اگست پرامن سیاسی مزاحمت کا تاریخی دن ہوگا، اس دن حکومت کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف کراچی سے خیبر تک تمام شاہراہوں پر عوام کا سمندر نظر آئے گا، یہ احتجاج ایک نکتہ آغاز ہے،335 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔، انھوں نے کہاملک میں تین کروڑ موٹر سائیکل چلانے والے غریب طلبہ اور ملازمین ہیں جن سے سالانہ اربوں روپے ٹیکس اور لیوی کی مد میں نچوڑے جا رہے ہیں۔ پٹرولیم لیوی کی مد میں ایک سال میں 1900 ارب روپے جبکہ عام انسان سے مجموعی طور پر ساڑھے 8 ہزار ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔