رواں برس لاہور میں 6711 افراد کی موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، پولیس تمام تر دعوؤں کے باوجود شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں، ڈولفن فورس اور پیرو فورس کے ہوتے ہوئے بھی ہزاروں شہریوں کو موٹرسائیکل سے محروم کر دیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں 6711 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں،گرین ٹاؤن سے 233، جنوبی چھاونی سے 185 اور شاہدرہ ٹاؤن سے 180 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔
پولیس کا دعوی ہے کہ وارداتوں میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ پہلے مقدمات ہی درج نہیں کئے جاتے تھے،اب کسی بھی واقعے کا فوری مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ برس اس عرصے میں 4524 موٹرسائیکلز چوری ہوئی تھیں، تمام وضاحتوں کے باوجود پولیس کے اپنے اعداد و شمار ہی ان کی کارکردگی پر سوالیہ



