راولپنڈی: ایک انسانی جان بچانا انسانیت بچانے کے مترادف ہے ڈاکٹر ز اور وکلاء دونوں ہی اس عظیم پیشے سے منسلک ہیں جس کا مقصد انسان کی جان بچانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور دل کے ہسپتال پر بزدلوں کا حملہ شرمناک امر ہے وکلاء نے لاقانونیت کی انتہا کر دی مشتعل وکلاء کا پی آئی سی پر حملہ ،توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو نے بد ترین مثال قائم کر دی ، وکلاء گردی حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے وکلاء چھ سات کلو میٹر تک سفر کر کے ہسپتال پر حملہ آور ہوئے اخلاقیات اور قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جلائو گھیرائو اور پتھرائو کرتے رہے نہ ہسپتال کو بخشا ، نہ ہی اسکے مریضوں کو اور نہ ہی نجی املاک کو تباہ کرتے ہوئے اخلاقی گروٹ کی نئی مثال قائم کرتے رہے عامر صدیقی نے کہا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ جو مریض جان بچانے کیلئے آئے تھے ان ہی کی جان سے کھیلا گیا قانون کو حرکت میں لا کرفوٹیجیز کی مدد سے شفاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسے اقدام کی جرات نہ کر سکے۔
Related Posts

رانا مشہود کا اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کامسٹیک سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ
- Rizwan Malik
- March 21, 2025
- 0
کامسٹیک کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے مختلف پروگرام شروع کرنے پر تبادلہ خیال اسلام آباد(سٹی رپورٹر)وزیراعظم یوتھ پروگرام […]

فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- Rizwan Malik
- September 13, 2025
- 0
وفاقی حکومت نے فرنٹیئرکانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے لیے دارالحکومت میں موزوں جگہ […]

قرآن پاک کی بے حرمتی؛ وزیراعظم کی وزارت خارجہ کو او آئی سی سے رابطے کی ہدایت
- Rizwan Malik
- November 24, 2019
- 0
وزیراعظم عمران خان نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر وزارت خارجہ کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے رابطے […]
