پاکستان کی نمائندگی کیسے کرنی ہے ،کوئی ہمیں نہ سکھائے، بلال سعید


آئمہ بیگ کےہمراہ لندن کی گلیوں میں خرمستیاں کرتے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی تنقید پر بلال سیعد کا جوا ب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان کے معروف گلوگار بلال سعید جو ان دنوں ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں گلوگارہ آئمہ بیگ کے ہمراہ لندن میں ہے،آئمہ بیگ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو وائرل ہونے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کئے جانے پر کافی غصے میں ہیں۔ اپنی ایک جوابی ٹویٹ میں انہوں نے اس پر غصے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہمیں نہ سکھائیں پاکستان کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے۔
یاد رہے کہ مبینہ طور پر حال ہی میں گلوکار بلال سعید اور آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے خیال کیا گیا کہ دونوں فنکار نشے کی حالت میں ہیں۔
حال ہی میں دونوں فنکاروں کو لندن کی سڑکوں پر دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں گلوکاروں کو مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کے مختصر لباس پہننے اور گلوکاروں کے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ہونے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
گلوکار بلال سعید نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا۔گلوکار نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ہم لندن میں شوٹنگ کررہے تھے، اس کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی کہ ہم نشے کی حالت میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو معلوم ہوجائے گا ہمارے ہاتھ میں کافی کے کپ ہیں، اگر آس پاس لوگ شراب پی رہے ہیں تو مطلب ہم بھی شراب پی رہے ہیں، کیا آپ نے مجھے الٹیاں کرتے دیکھا ہے؟
بلال سعید نے ناقدین سے مزید کہا کہ آپ ہمیں نہ سکھائیں پاکستان کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے، ہم اپنے فن سے پاکستان کی نمائندگی کرتے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
دوسری طرف گلوگارہ آئمہ بیک کی جانب سے اس معاملے پر تاحال خاموشی ہے۔