اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کشمیر یکجہتی کونسل کے چیئرمین جاوید راٹھور نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ، انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیریوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ، بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے ،ایسے میںلوگ پا کستان کی طرف دیکھ رہے ہیں جبک پا کستا ن کی طرف سے کوئی پیشرفت نظر نہیں آرہی جاوید راٹھور نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں اور پاکستان کی حکو مت کو بھی اس طرح مو ثر طور پرکام کرنا چاہیے ، اس موقع پر کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کشمیر اشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بیرون ملک پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کوششون کو سرہا ۔ سید فخر امام نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور بھارت کو باور کراتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو فی الفور بند کرے ۔اس موقع پر کشمیر سالیڈیرٹی کونسل کے ڈپٹی سکرٹری جنرل سردار ظریف خان اور ڈائریکٹرجنرل کشمیر کمیٹی نسیم خالد بھی موجود تھے۔
Related Posts

سی پیک کیخلاف اٹھنے والی آوازیں کامیاب نہیں ہوں گی، اس پراپیگنڈا کو سی پیک کے مثبت اثرات سے مات ہوگی، چینی سفیریاوژنگ
- Rizwan Malik
- February 20, 2020
- 0
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاوژنگ نے کہا ہے کہ چین ایک معاشی مستحکم پاکستان چاہتا ہے۔ پاکستان کی ترقی چین کے لیے […]

فیفا ورلڈ کپ تیسری پوزیشن کے لئے فرانس اور انگلینڈ آج مد مقابل ہوںگے
- Rizwan Malik
- July 18, 2026
- 0
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لئے آج ہفتہ کوانگلینڈ اور فرانس کے درمیان میچ کھیلا جائے گا. یہ میچ جتنے والی […]

امریکا:طیارہ بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا
- Rizwan Malik
- November 28, 2019
- 0
امریکا میں چھوٹا طیارہ پرواز کے دوران بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ […]
