سعودی ولی عہد اربوں کے تجارتی معاہدوں کے لئے چین پہنچ گئے

بیجنگ:
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایغور مسلمانوں کے حوالے سے چین کے موقف کی حمایت کردی۔ چین کے سرکاری میڈیا کےمطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ بیجنگ قومی سلامتی کی خاطر دہشتگردی کے خاتمےکیلئے اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے،محمد بن سلمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ چین میں اربوں روپے کے تجارتی معاہدے کیلئے موجود ہیں۔اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا محمد بن سلمان سے کہناتھاکہ دونوں ممالک کوانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوگا ۔