میانوالی ائیر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ 2 پائلٹ شہید

میانوالی:میانوالی ائیر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں2 پائلٹ شہید ہوگئے۔پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے FT 7 میں دو پائلٹ اسکوارڈن لیڈراور فلائنگ افسر تھے جو شہید ہو گئے ۔یہ تربیتی جہاز میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنے سے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی
جس کے بعد وہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ۔