راولپنڈی: قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی92 ویں سالگرہ پر کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے قائدین کی عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسابق امیدوار راولپنڈی کینٹ محمد عامر صدیقی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی زندگی عوام سے کئے گئے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عظیم جدوجہد کی عکاس ہے بھٹو نے عوام سے لافانی رشتے کو ہمیشہ قائم رکھا اور عوام سے اپنے لازوال عشق کو اوج کمال پر پہنچایا اور عوام الناس کو مذہب عقیدہ، ذات پات، رنگ و نسل ، قومیت سے بالاتر ہو کر ایک لڑی میں پرویاآیئے اس عظیم دن کے موقع پر یہ عہد کریں تمام کارکنان اختلافات بھلا کران کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے بی بی شہید کے بیٹے چیرمین بلاول بھٹو کا ساتھ دیتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر یں گے،عامر صدیقی نے کہا کہ ملک کو پیپلز پارٹی ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے بھٹو کی جماعت ہی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ پر عزم اور کوشاں ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد جماعت جو وفاق کی علامت ہے اوراس کی جڑیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں عوامی مسائل کا حل اس ہی جماعت کے پاس موجود ہے یہ بھٹو کی سوچ کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمارا ملک ایٹمی قوت بنا اور میزائل ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ صنعتی اور زرعی شعبوں میں لازوال سنگ میل عبور کئے ۔
Related Posts

فیڈرل کیپیٹل ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملے کی شدید قلت نے ہسپتال کی کارکردگی تباہ کر دی ، بار بار کی یادہانیوں کے باوجود سی ڈی اے حکام سٹاف کی بھرتی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کر سکے ،معاملہ سرخ فیتے کی نظر مریض خوار
- Rizwan Malik
- December 17, 2019
- 0
اسلام آباد (نوشی رحیم /لیڈی رپورٹر)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی غفلت ولاپرواہی کے باعث فیڈرل کیپٹل ہسپتال (سی ڈی اے )میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل،نرسسزسمیت دیگر […]
افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار مخلصانہ طور پر ادا کیا ، دفتر خارجہ
- Rizwan Malik
- September 9, 2019
- 0
ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ ہم نے مخلصانہ طور پر افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ، افغان […]
امام حسین اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عظیم الشان محفل 18 جولائی کو ہوگی
- Rizwan Malik
- July 17, 2026
- 0
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام امام عالی مقام سیدنا امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے […]
