
اسلام آباد :چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت تعمیر کر دہ ڈیرہ اسماعیل خان۔ ہکلہ موٹروے کو رواں سال جون میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ میں شامل ڈیرہ اسماعیل خان۔ ہکلہ موٹروے پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے اپنے ہدف کے مطابق جون 2020ء میں مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان۔ ہکلہ موٹروے پراجیکٹ سی پیک کے انفراسٹریکچر کی بہتری سے متعلق پراجیکٹس میں شامل ہے۔ یہ موٹروے تکمیل کے بعد نہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان کو فتح جنگ کے توسط سے اسلام آباد سے ملانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو بھی معاشی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے کو رواں سال جون میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا،سی پیک اتھارٹی حکام



